مزید خبریں

فواد اعجاز برسبین میں 60 سے زائد ورلڈ کپ میں پاکستان کی قیادت کریں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے 2 سے 15 ستمبر برسبین آسٹریلیا میں ہونے والے افتتاحی اوور 60 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے 60 سے زائد 16 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا۔پاکستانی ٹیم کی کپتانی آل راؤنڈر فواد اعجاز خان کریں گے جبکہ ظہیر عباس کے چھوٹے بھائی صغیر عباس نائب کپتان ہوں گے۔ ٹیم میں کئی سابق فرسٹ کلاس کھلاڑی شامل ہیں۔ ورلڈ کپ میں 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔پول اے میں آسٹریلیا، بھارت، سری لنکا، زمبابوے، کینیڈا اور ویلز جبکہ پول بی میں پاکستان، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز، امریکاور دیگر ممالک شامل ہیں۔ پاکستان اپنا پہلا پول میچ 3 ستمبر جنوبی افریقاکے خلاف، دوسرا میچ 4 ستمبر ویسٹ انڈیز کے خلاف، تیسرا میچ 6 ستمبر نیوزی لینڈ کے خلاف، چوتھا میچ 7 ستمبر دیگر کے خلاف اور آخری پول میچ 9 ستمبر امریکا کے خلاف کھیلے گا۔