مزید خبریں

انگلش ٹیم کا دورہ،جائزہ وفد پاکستان پہنچ گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے انگلش کرکٹ بورڈ(ای سی بی) کا جائزہ وفد پاکستا ن پہنچ گیا۔ذرائع کے مطابق 4 رکنی وفد میں پلیئرز ایسوسی ایشن، سکیورٹی اور کرکٹ آپریشنز کے ممبران شامل ہیں جو کراچی،لاہور، ملتان اور راولپنڈی کے دورے کریں گے اور پاکستان میں سیریز سے قبل انتظامات کا جائزہ لیںگے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے انگلش کرکٹ بورڈ کے وفد کا اسلام آباد پہنچنے پر استقبال کیا۔ذرائع کے مطابق انگلش ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل 7 ٹی ٹوئنٹی میچز اور بعد میں 3 ٹیسٹ میچزکیلئے پاکستان آئے گی۔