مزید خبریں

ورلڈ گیمز میں جرمنی نے میدان مار لیا

برمنگھم (جسارت نیوز) امریکی ریاست الباما کے شہر برمنگھم میں 10 روز تک جاری رہنے والے ورلڈ گیمز میں جرمنی نے میدان مار لیا،میڈل ٹیبل پر جرمنی نے 24گولڈ سمیت 46 میڈلز حاصل کئے،میزبان امریکا16 گولڈ سمیت 44میڈل حاصل کر کے دوسرے، یوکرین 16 گولڈ سمیت 42میڈلز جیت کر تیسرے نمبر پر رہا،پاکستان 16 سالہ کیوئیسٹ احسانرمضان کوارٹر فائنل میں ہی ہمت ہار گئے جبکہ بھارت نے گیمز میں ایک برونز میڈل جیتا۔