مزید خبریں

بھارت نے انگلینڈ کو شکست دے کر ون ڈے سیریز 2-1 سے جیت لی

مانچسٹر (جسارت نیوز) بھارت نے رشابھ پنٹ کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت انگلینڈ کو تیسرے اور فیصلہ کن ڈے میچ میں 5 وکٹوں سے ہرا کر سیریز2-1سے جیت لی، بھارت نے 260 رنز کا ہدف 43ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، رشابھ پنٹ نے 125 رنز کی دلکش اننگز کھیلی ، انہیں مرد میدان قرار دیا گیا ،مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45.5 اوورز میں 259 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، کپتان جوز بٹلر 60 رنز بنا کر نمایاں رہے ، بھارت کی طرف سے ہارڈیک پانڈیا نے 4 اور یوزیندرا چاہل نے 3 وکٹیںحاصل کیں ، جواب میں بھارت نے مطلوبہ ہدف 42.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، وکٹ کیپر بیٹررشابھ پنٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 125 رنز بنائے اور بھارت کی فتح میں کلیدی کردارادا کیا، ہارڈیک پانڈیا 71 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے، انگلینڈ کے ریس ٹوپلی نے 3 وکٹیں حاصل کیں ،رشابھ پنٹ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔