مزید خبریں

چھوٹے دکاندار بجلی کے بل ادا کرنے سے قاصر ہیں ،الیاس میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بجلی کے بلوں میں 150 فیصد تک اضافہ،اوسط بل 3 ہزار روپے سے بڑھ کر 8ہزار روپے ہوگیا ،تاجروں کا کے الیکٹرک اور حکومت کے خلاف احتجاج کا اعلان ،بجلی کے بل بھرنے سے قاصر ہیں ،پیٹرولیم مصنوعات،گیس اور بجلی کی قیمتیں ایک سال کے لیے فکس کردی جائیں چیئرمین طارق روڈ ٹریڈرز الائنس الیاس میمن کی کراچی چیمبر اور بزنس گروپ سے رہنماؤں سے درخواست تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے گیس اور بجلی کی قیمتوں اور دیگر ٹیکسوں میں اضافہ کے بعد کے الیکٹرک انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے بجلی کے بلوں میں 150 فیصد اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد اوسط بل 3000 روپے سے بڑھ کر 8000 روپے ہوگیا ہے جس نے تاجروں کی چیخیں نکال دی ہیں اس حوالے سے آل کراچی انجمن تاجران کے چیئرمین اور طارق روڈ ٹریڈرز الائنس کے صدر الیاس میمن نے تاجر رہنماؤں مجاہدین،عبدالصمد ،ناصر محمود، حنیف بہادر آباد،عالم چوہدری، حنیف موتی والا،محمد اسلم سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک نے تاجروں کی کمر توڑ دی ہے بجلی کے بلوں میں 150 فیصد اضافہ ظلم ہے ، رہائشی اور تجارتی مرکز میں 6سے 7گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے باوجود چھوٹے سے چھوٹے دکاندار کا بجلی کا بل 8000 روپے سے تجاوز کرگیا ہے جو پہلے 3000 روپے تھا اور 4 ہزار روپے والے کا 10 ہزار روپے بل کردیا ہے انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں بے تحاشہ اضافہ مزید مہنگائی لائے گا ۔