مزید خبریں

ترسیلات زر ریکارڈ سطح تک بڑھ گئیں

اسلام آباد (کامرس ڈیسک ) مالی سال 22ء میں بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات زر ریکارڈ سطح تک بڑھ گئیں ،جون میں ترسیلات زر بڑھ کر 2.76 ارب ڈالر ہوگئیں جو ماہانہ بنیاد پر 18.4 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 1.7 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہیں۔اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جون میں ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب (666 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارت (495 ملین ڈالر)، برطانیہ (455 ملین ڈالر) اور امر یکا (285 ملین ڈالر) سے آئیں۔