مزید خبریں

عثمان غنیؓ سخاوت اور حیاکا پیکر تھے، ثروت اعجازقادری

کراچی(اسٹاف ر پورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سیدنا عثمان غنی ؓ سخاوت،حیا اور جرأت وبہادری کے پیکر تھے،پوری دنیا میں مسلمان پریشان حال اس لیے ہیں کہ مسلم حکمران اپنے اسلامی ہیروز کو آئیڈیل بنانے کے بجائے غیروں کے طریقے پر چل پڑے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیدنا عثمان غنی ؓکے یوم شہادت پر فاتحہ خوانی ودعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ خلیفہ سوم سیدنا عثمان غنی ؓکی حیات طیبہ ہر طبقہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے مشعل راہ اور مسلم حکمرانوں کیلیے رول ماڈل ہے۔ امیر المومنین کی زندگی کا ہر پہلو نہ صرف مسلمانوں بلکہ عالم انسانیت کے لیے بھی مشعل راہ ہے، سخاوت کا یہ عالم تھا کوئی بھی سوالی آپ کے در سے خالی نہیں جاتا تھا،مسلم حکمرانوں نے صحابہ کرامؓ کا دور خلافت اپنانے کے بجائے اغیار کا طریقہ استعمال کرلیا ہے۔