کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں حادثات وواقعات میں 3بچوں سمیت 12افراد جاں بحق ہوگئے،دیگر واقعات میں 3افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود سرجانی لیاری 36 مرحبا ہوٹل کے قریب گھر میں آپسی جھگڑے میں فائرنگ ایک شخص جاںبحق ہو گیا۔سولجر بازار تھانے کی حدود سولجر بازار وار ثی محلہ میں زیر تعمیر مکان کی دیوار گرنے سے نیچے دب کر ایک مزدور جاںبحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ گلشن سرجانی فیز 1 میں قائم پٹرول پمپ کے قریب گھر سے نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی.۔بلدیہ جنگل اسکول ہزارہ کالونی گلی نمبر2 کے قریب گھر میں پانی کے ٹینک میں بچہ ڈوب گیا۔ سومار گوٹھ میںپانی کے گڑھے میں ڈوب کر 6سالہ ذولقرنین ولد عبدالرشید اور 5سالہ عبدالوحید ولد یونس نامی دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ لیاقت آبادB1ایریا دودھ والی گلی کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے 45یامین ولد علی شیر شخص جاں بحق ہو گیا،لیاری بغدادی بے نظیر بیکری کنگ برگر والے کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ ہاکس بے پر سمندر میں نہاتے ہوئے ایک شخص ڈوب گیا ۔پرانا گولیمار پل کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔ڈاکس تھانے کی حدودو کے آئی سی ٹی کے گرڈ اسٹیشن سے ایک شخص کوئی روز پرانی لاش برآمد ہوئی ۔ اورنگی ٹاؤن فوجی ہوٹل کے قریب سے ایک معمر شخص کی لاش برآمد ہوئی۔