مزید خبریں

مہنگائی کم ہوگئی؟ ایم کیو ایم جواب دے، علی زیدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریکِ انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا ہے کہ ہم سے ایم کیو ایم نے کہا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے چھوڑ رہے ہیں، اب کیا ہوا، کیا مہنگائی کم ہو گئی؟ علی زیدی نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کیا ایم کیو ایم کے دفاتر کھلے، گورنر اور ایڈمنسٹریٹرز لگائے گئے، کارکن واپس آئے؟صدر پی ٹی آئی سندھ نے کراچی کی موجودہ انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں بارش رحمت ہوتی ہے، بدقسمتی سے کراچی میں بارش زحمت بن چکی ہے۔