مزید خبریں

14 سالہ جویریہ بازیاب، پولیس نے عدالت میں پیش کردیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پولیس نے سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر14سالہ مغویہ جویریہ کو بازیاب کرانے کے بعد پیش کردیا۔عدالت نے پولیس کو 14سالہ جویریہ کی عمر کے تعین کے لیے میڈیکل کرانے کی ہدایت کردی جبکہ عدالت نے مغویہ جویریہ کو 20جولائی کو دوبارہ پیش کرنے اور اس کو دارالامان بھی بھیج دیا ہے۔