مزید خبریں

نواز شریف پاکستان میں ہوتے تو نتیجہ مختلف ہوتا، محمد زبیر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف خود پاکستان میں ہوتے تو شاید نتیجہ مختلف ہوتا۔تفصیلات کے مطابق زبیر عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے لیے خراب رزلٹ آیا، اس الیکشن کا اثر پورے پاکستان پر جائے گا۔انہوںنے کہا کہ عام انتخابات اگلے سال ہوں گے، نواز شریف ہوتے تو حالات مختلف ہوتے، مریم نواز نے بھی اچھی انتخابی مہم چلائی، ان کی اچھی مہم کی وجہ سے ووٹرز کا ٹرن آئوٹ اچھا رہا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو خیبر پختونخوا اور سندھ میں مسلم لیگ (ن) پر برتری ہے۔