مزید خبریں

موجودہ حکومت کا بلدیاتی ایکٹ 2022ء خطرے میں

لاہور (آن لائن) پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی نمبر گیم بہتر ہونے کے باعث آنے والے دنوں میں موجودہ حکومت کا بلدیاتی ایکٹ 2022ء کے خاتمے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چودھری پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد پی ٹی آئی اپنا تیار کردا بلدیاتی ایکٹ نافذ کرسکتی ہے۔ مذکورہ بلدیاتی ایکٹ 2021ء پی ٹی آئی کی سابقہ صوبائی حکومت نے تیار کیا تھا۔