مزید خبریں

کراچی کو جماعت اسلامی کے میئر کی ضرورت ہے‘ الیاس رشید

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)یونین کونسل نمبر ایک قیوم آباد کورنگی سے جماعت اسلامی کے چیئرمین کے امیدوار میاں الیاس رشید نے کہا ہے کہ وہ پہلے بھی قیوم آباد سے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں اور نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ کی قیادت میں ہم نے مثالی ترقیاتی کام کیے اور بلاتفریق شہریوں کی خدمت کی گئی تھی۔اب میں جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم اور ان کے نشان پر انتخاب لڑ رہا ہوں کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ جماعت اسلامی ہی کراچی کے مسائل کا واحد حل ہے کراچی کو جماعت اسلامی کے میئر کی ضرورت ہے ۔ ہم انتخاب میں کامیابی کے بعد قیوم آباد کے بنیادی مسائل حل کریںگے اور ڈی ایچ اے کے ظلم وزیادتیوں سے بھی نجات دلائیں گے۔