مزید خبریں

دریائے سندھ میں باراتیوں سے بھری کشتی الٹ گئی ، 21 افراد جاں بحق

ڈھرکی (رپورٹ:محمدکلیم صادق بھٹی)دریائے سندھ میں باراتیوں کی کشتی الٹنے سے 20 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ29 افراد تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق2 کشتیوں پر مشتمل قافلے میں 150 سے زائد افراد سوار تھے ، حادثے میں 94 افراد دریا میں ڈوب گئے جن میں سے 45 افراد کو مقامی افراد نے بچا لیا جبکہ امدادی کارروائیوں میں20افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ، مرنے والوں میںزیادہ تعداد خواتین اوربچوںکی ہے۔جائے حادثہ پر ریسکیو1122ایدھی فانڈیشن، پولیس ضلعی انتظامیہ کے اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ سولنگی برادری کے افراد کروڈ سے ماچھکہ سفر کررہے تھے، باراتیوں کی کشتی کو حادثہ اوورلوڈنگ کی وجہ سے پیش آیا تاہم المناک حادثے کے بعد ضلع بھر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ریسکیوحکام کے مطابق کچے کے علاقے کے ڈاکوؤں سے خطرات کی وجہ سے آپریشن میں مشکلات پیش آرہی ہیں،وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے واقعے پرافسوس کا اظہارکیاہے اور حادثے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے لاپتا افراد کی تلاش کے لیے آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔