مزید خبریں

علاقے کو میٹھا پانی فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے‘ کریم بخش

کراچی(اسٹاف رپورٹر)یونین کو نسل نمبر4 لیاقت مارکیٹ ملیرسے معروف سماجی رہنما اور جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین کریم بخش اور نامزد امیدوار برائے جنرل کونسلر ثاقب شفیع سے میٹھے پانی کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے کے لیے علاقہ مکینوں کے ایک وفد نے جناح اسکوائر پرمرکزی والیکشن میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے نامزد چیئرمین کریم بخش نے کہا کہ ان شااللہ جماعت اسلامی 24 جولائی کا الیکشن جیت کر میٹھے پانی کا بنیادی مسئلہ ترجیحی بنیاد پر حل کرے گی، کیونکہ پانی ہر شہری کی بنیادی ضرورت ہے اور جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میںتمام شہریوں کو اس کے بنیادی حقوق دلا کر دم لے گی۔ ثاقب شفیع نے میٹھے پانی کی جبری بندش کی مذمت کی اور واٹربورڈ کے محکمہ کو متنبہ کیا کہ علاقے میں میٹھے پانی کی فراہمی شروع نہیں ہوئی تو احتجاج کا لامتناہی سلسلہ شروع ہوگا۔