مزید خبریں

شہر کی تعمیر وترقی میں جماعت اسلامی کا کردار مثالی ہے،منصور فیروز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)یونین کونسل مخدوم بلاول کورنگی سے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین منصور فیروز اور وائس چیئرمین مولانا عبدالواسع نے اللہ والاٹائون میں دہلی سودگران برادری کے معززین کے ساتھ خصوصی نشست کی اس موقع پر منصور فیروز نے کہا کہ جماعت اسلامی نے شہر میں قیام امن کے لیے بڑی قربانی دی ہے ۔کراچی کی تعمیر وترقی میں جماعت اسلامی کا مثالی کردار ہے ۔اہل کراچی کو بلدیاتی انتخاب میں جماعت اسلامی کے نشان ترازو کو کامیاب بنانا ہوگااور شہر کو دوبارہ ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن کرنا ہوگا۔