مزید خبریں

پاک کالونی کی گلیوں کو فی الفور صاف کیا جائے، شوکت مجاہد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)یوسی 2 پاک کالونی سے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین شوکت مجاہد، وائس چیئرمین مسعود اختر اور وارڈ جنرل کونسلر کے امیدوار محمد عثمان نے آصف کالونی کا دورہ کیا ۔جی وارڈ نزد آصفیہ مسجد کی گلیوں میںصفائی و ستھرائی کے ناقص صورتحال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انہوں نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے فوری ایکشن کا مطالبہ کیا، نامزد امیدواران نے کہا کہ گندگی کی وجہ سے لوگوں کا گھروں سے نکلنا مشکل ہو گیا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ اس پریشانی سے عوام کو فوری نجات دلائی جائے۔