مزید خبریں

حافظ نعیم سانحے شادمان کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن پریس کانفرنس کے دوران گزشتہ شب شادمان نالے میں ہونے والے دلخراش اور افسوسناک واقعہ، جاں بحق ہونے والی خاتون کے شوہر اور ان کے لاپتا بچے کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے اور اپنے جذبات قابو میں کرتے ہوئے حکومت سے سوال کیا کہ آخر اس اندوہناک سانحے کا ذمے دار کون ہے ، واضح رہے کہ حافظ نعیم الرحمن رات گئے ہونے والے سانحے کی اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پہنچ گئے تھے جہاں انہوں نے حادثے کا شکار ہونے والے خاندان کے سربراہ سے ملاقات کی اور جماعت اسلامی کارکنان کی جاری ریسکیو سرگرمیوں کا جائزہ لیا ۔ حافظ نعیم الرحمن نے پریس کانفرنس میں پانی میں بہہ جانے والے بچے کے والد کا جملہ دہرایا جو انہوں نے حافظ نعیم الرحمن سے کہا تھا کہ’’ میرا بیٹا تو ڈوب گیا خدارااوروں کے بیٹوں کو بچانے کے لیے انتظامات کیے جائیں ‘‘۔