مزید خبریں

حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلیے پر عزم ہے،مسعود خان

واشنگٹن (صباح نیوز) واشنگٹن میں سفیر پاکستان مسعود خان نے کہاہے کہ موجودہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ پاکستانی اسٹارٹ اپس اور ٹیک سیکٹر تیزی سے ترقی کر رہے ہیں۔ مسعود خان نے کہا کہ پاکستانی نژاد امریکی پاکستان میں کاروبار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹارٹ اپس اور ٹیک سیکٹر کی ترقی نے سرمایہ کاری کے لیے بے شمار معاشی مواقع پیدا کیے ہیں۔ سفیر پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستانی اسٹارٹ اپس کی طرف راغب ہورہے ہیں۔