مزید خبریں

کورونا سے مزید 2 اموات ،605 نئے کیس رپورٹ

اسلام آباد (صباح نیوز) ملک میں عالمی وبا کورونا کے مثبت کیسز اور اموات کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور کورونا سے مزید2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 21 ہزار 233 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 605 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی‘ کورونا کا شکار 173 افراد کی حالت تشویشناک ہے‘ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.85 فیصد رہی ۔ علاوہ ازیںمسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی طبیعت سے متعلق ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا ہیکہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے‘ بخار ہے اور گلا خراب ہے۔