مزید خبریں

بارش سے متاثر بھٹہ مزدوروں کی داد رسی کی جائے

آل بلوچستان بھٹہ لیبر یونین کے صدرمنیر احمد سولنگی چیئرمین داد محمد جنرل سیکر ٹری محمد حنیف بلوچ حمید اللہ ریسانی امیر الدین سولنگی اللہ یار محمد اسلم بنگلزئی نیا ز احمد لاشاری حاجی محرم صاحب خان نجیب اللہ اور خان زمان نے ایک بیان میں کہاہے کہ حالیہ بارشوں سے تیرہ میل دشت میں بھٹہ مزدور سخت متاثر ہوئے ہیں۔ مکانوں کی چھت اوردیوارگرنے سے کئی خواتین اور بچے زخمی ہوئے ہیں رہائشی مکانات کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے محنت کش نقل مکانی پر مجبور ہوئے یاکھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں کی وجہ سے محنت کشوں کے جانور قربانی اور گھریلو اشیاء پانی میں بہہ گئے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تیرہ میل دشت کے متاثرہ بھٹہ مزدور کو فوری ریلیف فراہم کرے زخمی خواتین اور بچوں کا علاج کرائے خیمے، ٹینٹ، راشن اور اشیاء ضرورت اور روز مرہ ضرورت کی اشیاء جلد از جلد فراہم کرے۔