پی آئی اے ریٹائرڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن نے منشور مطالبات PIA انتظامیہ کو پیش کردیا ہے۔ پیارے کے نمائندگان نے اسلام آباد میں پی آئی اے کے CHROکو پنشن اور کمیوٹ کردہ پنشن کی واپسی کے سلسلے میں چار صفحاتی مراسلے میں تفصیلات بھی پیش کی ہیں۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں PIA پنشنرز کی پنشن سب سے کم ہیں اور گزشتہ 20 سال میں صرف 3 مرتبہ معمولی اضافہ کیا گیا ہے جب کہ کمیوٹ کردہ پنشن اب تک واپس نہیں کی گئی۔ مطالبات میں ID 50% ٹکٹوں کی فوری بحالی اور اسپائوس کے لیے لائف ٹائم شناختی کارڈ کا اجراء شامل ہے اور PIA فائونڈیشن کے قیام میں رکاوٹوں کو دور کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ پیارے نمائندگان منصور ڈھلو اور حافظ محمد یاسین نے بتایا کہ CHRO سے میٹنگ بہت مثبت اور حوصلہ افزا رہی اور امید ہے کہ چند روز میں ID 50%اور لائف ٹائم شناختی کارڈ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ پنشن پر بھی کام شروع کردیا گیا ہے۔ اسی طرح PIA پنشنرز کے دیگر مسائل بھی حل کی طرف جارہے ہیں۔ طاہر حسن صدر پیارے، پنڈی پیارے نمائندگان، منصور ڈھلو، حافظ یاسین اور CHRO پی آئی اے ایئرکموڈور عامر الطاف کے مابین کامیاب ویڈیو میٹنگ پی آئی اے ریٹائریز کے لیے اچھی خبریں آئیں گی۔