مزید خبریں

حکیم فاروقی کی اپیل

عبدالحکیم فاروقی بانی صدر پاسلو پاکستان اسٹیل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیرون ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں سے موجودہ ملکی معیشت کی صورت حال اور قرضوں کا بوجھ کو کم کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایک اکائونٹ انائونس کرے اور ہر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ پاکستان اور پاکستانیوں کو مشکل حالات سے نکالنے کے لیے 2سال کے لیے ہر فرد 200 ڈالر صرف اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کرائیں۔ اسٹیٹ بینک اس رقم کی نگراں ہوگی۔ زیادہ مال دار لوگ زیادہ جمع کرائیں یہ ملک کی خدمت ہوگی۔