مزید خبریں

واپڈا ملازمین کے مسائل حل کیے جائیں

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں میرٹ کی بجائے پرانے سروسز قانون کے مطابق بھرتیوں، قومی ادارے محکمہ بجلی کی نجکاری، ادارے میں تعینات BOD اور نئی بھرتیوں کے خاتمے، نئے ملازمین کی فوری بھرتی، وفاقی بجٹ میں اعلان کردہ تنخواہوں میں 15 اضافے کے احکامات کا اجراء، لوڈشیڈنگ اور مہنگی بجلی کے خاتمے کے لیے واپڈا کے بند پاور ہائوسسز کو فعال کرنے اور ان کے ملازمین کے لیے اعلان کردہ ڈسپرٹی، ایڈہاک، عید اعزازیہ (بونس) و پنشن ادائیگی کے احکامات کے اجراء کے لیے ملک بھر کے واپڈا اور اس کی تقسیم کار کمپنیوں کے ملازمین ملک گیر احتجاج، جلسے جلوس اور ریلیاں کررہے ہیں۔ اگر پھر بھی ہمارے جائز مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو اسلام آباد میں دھرنا دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین کے زونل چیئرمین نے پریس کلب کراچی پر مختلف ونگز کا یونین کے نمائندگان کے ہمراہ احتجاج مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر زونل چیئرمین کراچی محبوب الرحمن خان، زونل وائس چیئرمین مسز منور علی، زونل سیکرٹری عمران زیدی جوائنٹ سیکرٹری اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔