آ ل پاکستان یونائیٹڈ ایریگیشن ایمپلائز فیڈریشن کا اجلاس زیر صدارت چودھری عبدالرحمان آسی مرکزی صدر منعقد ہوا۔ اس موقع پر مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنر کی پنشن میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے، گروپ انشورنس کی ادائیگی ملازمین کو ریٹائر منٹ پر کی جائے، ان کے مرنے کا انتظار نہ کیا جائے، ریٹائرڈ ملازمین کو ان کی کٹوتی شدہ گروپ انشورنس کی ادائیگی کی جائے، باقی ماندہ ٹیکنیکل اور نان کلریکل ملازمین کے لیے اسکیل کلریکل اسٹاف کے مساوی اپ گریڈ کرنے اور ناانصافی اور زیادتی کا ازالہ کیا جائے، مزدور رہنمائوں نے حکومت سے کہا
کہ اگر اس بجٹ میں بھی ملازمین کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی گئی تو پاکستان بھر میں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔ اجلاس سے چودھری نواز گل حسین گلشن وٹو مہر رفیق چانڈیہ اسماعیل راؤ وسیم، میاں شاہد مجید امین جوئیہ یاسین بچہ رانا خلیق الرحمان اسد الرحمان آسی محمد سلیم انصر، چٹھہ قاسم اور چودھری عبدالرحمان آسی نے خطاب کیا۔