مزید خبریں

اورنگ زیب بھٹو شکست دیکھ کر الزامات پر اُتر آئے ،نعیم میمن

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)پیپلزپارٹی امریکا کے نائب صدر اور کمشنر حیدرآباد کے بھائی نعیم میمن نے کہا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کے جھنڈے اُتارنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے اورنگ زیب بھٹو اپنی شکست دیکھ کر الزامات پر اُتر آئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وہ یوسی 66 سے چیئرمین کے لیے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں لیکن ان کا خاندان پیپلزپارٹی سے وابستہ ہے وہ پیپلزپارٹی کے جھنڈے کو اُتارنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اور نگ زیب بھٹو پیپلز پارٹی کی جانب سے الیکشن لڑ رہے ہیں، میں نے نہ کوئی جھنڈا اُتارا، نہ میرے بھائی نے کسی پر دبائو ڈالا اور نہ کوئی جھوٹاکیس بنایا ہے۔ انہوں نے کہا اورنگ زیب اپنی شکست دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اس لیے اس طرح کی باتیں کر رہے جس کا پارٹی کو نوٹس لینا چاہیے۔