ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)راجونی اتحاد کے حق میں تحریک انصاف دستبردار ہو گئی اب مقابلہ پیپلز پارٹی سے ہو گا تحریک انصاف کے مطابق راجونی اتحا د کے چیئرمین نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف اور راجونی اتحاد کی مشترکہ کارنر میٹنگ ہوئی جس میں راجونی اتحاد کے یوسی66 سے چیئرمین کا الیکشن لڑنے والے ساجن سوائی راجپوت نے تحریک انصاف کے اُمیدوار توحید مغل کے سامنے چیئرمین کا الیکشن لڑ رہے تھے ان کے دستبردار ہونے پر کہا مل کر علاقے ترقی کے لیے جدوجہد کریں گے۔ اس موقع پرتحریک انصاف کے رہنما توحید مغل نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ساجن سوائی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے جس کی وجہ سے ان کے سامنے دستبردار ہو گئے اور اب یہ ہمارے نمائندے ہیں ،کوشش کر یں گے مل کر مورثی سیاست کو 24 جولائی کو دفن کر دیں اس طرح اب راجونی اتحاد اور پیپلز پارٹی میں 24 جولائی کو مقابلہ ہو گا۔