مزید خبریں

جیکب آباد:سینئر صحافی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

جیکب آباد(نمائندہ جسارت)سینئر صحافی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ،صحافی تنظیموں کی مذمت ، تحفظ دینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی خاوند بخش بھٹی کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کی لاڑکانہ یونین آف جرنلسٹ ضلع جیکب آباد کے صدر عبدالرحمن آفریدی ،ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر عبدالغنی کھوسو ،مصطفی علی خان، زاہد حسین رند ،ایم ڈی عمرانی ،آصف بھٹی ،اعجاز میمن، وکی وادھوانی ،جیش تلسی ،منظور احمد گورچانی، محمد علی پٹھان ،برکت کھوکھر ،اسد مغل ،زاہد کھرل اور دیگر نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ سمیت جیکب آباد صحافیوں کے لیے غیر محفوظ ہوتا جا رہا ہے، حقائق شائع کرنے پر صحافیوں کو دھمکیاں، حراساں کرنا اب معمول بن گیا ہے متعلقہ ادارے اور سندھ حکومت نوٹس لے ،صحافی کو تحفظ فراہم اور دھمکانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔