سکھر(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے اسسٹنٹ سیکرٹری مولانا حزب اللہ جکھرو اور امیر ضلع سکھر ایڈووکیٹ سلطان احمد لاشاری نے مولانا جلال الدین ملک مرحوم کی ا ہلیہ کی وفات پر گھر جاکر انکے صاحبزادوں اور بھائیوں سے اظہار افسوس و تعزیت کیا۔ انہوں نے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالی مغفرت فرمائے۔آمین