سکھر(نمائندہ جسارت) ببرلو کے قریب 70 سے زائد آم کے درخت کاٹ دیے گئے، ملزمان نے ڈاکٹر علی نواز جندان اور وکیل رفیق جندان کے فارم پر 70 سے زائد درخت کاٹ دیئے اور فرار ہوگئے،کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی، ایڈووکیٹ رفیق احمد کے مطابق ہمارے آم کے درخت کاٹ کر لاکھوں روپے کا نقصان دیا پہنچایا گیا ہے۔