مزید خبریں

حب ڈیم سے سیلابی پانی کا اخراج آہستہ آہستہ شروع

لسبیلہ( نمائندہ جسارت)حب ڈیم حالیہ مون سون کی بارشوں سے بھرنے کے بعد اسپیل وے سے آہستہ آہستہ سیلابی پانی کا اخراج شروع ہو گیا ہے جس کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار بگٹی کی ہدایت پر ڈیم کے ایریا میں لیویز اور پولیس فورس تعینات کرکے سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی اور حب ندی میں ایمرجنسی نافذ کرکے چھوٹی بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر حب لیفٹیننٹ ریٹائرڈ محمد احمد ظہیر اور تحصیلدار حب سعید احمد زہری کی نگرانی میں لیویز پولیس فورس کے جوانوں نے کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلیے پیٹرولنگ شروع کردی ہے ۔لیویز انچارج یار محمد برفت اور پٹواری عبدالطیف رونجھو لیویز فورس کے ہمراہ بند مراد حسن پیر اور حب ندی کی حدود میں گشت کرتے ہوئے مذکورہ کریش پلانٹ اور علاقوں سے لوگوں کو نکال رہے ہیں۔