حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن ضلع حیدرآباد کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عبدالوحید انقلابی‘ ملک وزیر دربار‘ اکبر علی شاہ‘ تحریک استقلال کے رہنما ذوالفقار بھٹو‘ سلیم اشرفی‘ آفتاب پراچہ‘ آفتاب شیخ نے حالیہ بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں پھلیلی‘ پریٹ آباد‘ مرزا محلہ‘ ٹنڈو ٹھوڑو‘ ٹنڈو آغا‘ گجراتی محلہ‘ پنجرہ پول‘ نورانی بستی‘ بکرا منڈی‘ پاکستانی چوک‘ مکی شاہ‘ لطیف آباد کے مختلف علاقوں صورتحال انتہائی خراب ہے بارش اور سیوریج کا پانی جمع ہے لوگوں کا زندگی گزارنا مشکل ہوگیا ہے میونسپل کمشنر اور دیگر حکام کہیں نظر نہیں آرہے شہر تعفن زدہ ہوچکا ہے کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ ہنگامی بنیادوں پر نکاسی آب کا نظام بہتر کیا جائے۔