مزید خبریں

نصرتِ دین اور خواتین

…رحمت

…حلال کھاؤ

زیارت میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،2 دہشتگرد ہلاک،عمر جاوید کی لاش ملنے کی تصدیق

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)زیارت میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ آپریشن کے دوران عمر جاوید کی لاش بھی برآمد ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق زیارت میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیا‘ زیارت میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ایک اور ٹھکانے کی نشاندہی پر علاقے میں کلیئرینس کا عمل شروع کردیا ہے۔ پاک فوج ترجمان کا کہنا تھا کہ علاقے کی تلاشی کے دوران عمر جاوید شہید کی لاش ورچوم سے 5 کلومیٹر دور خلافت پہاڑ کی طرف ملی۔ دہشت گردوں نے عمر جاوید کو اغوا کے فوراً بعد قتل کر دیا تھا جبکہ باقی دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے علاقے میں کلیرنس کا عمل جاری ہے۔