مزید خبریں

امریکا خطے میں کشیدگی بڑھا رہا ہے،ایران

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے الزام عاید کیا ہے کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کے دورہ مشرق وسطیٰ پر ترجمان ایرانی وزارت خارجہ ناصر کنعانی کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایک بار پھر ایران فوبیا کی ناکام پالیسی کا سہارا لیا ہے اور خطے میں کشیدگی اور بحران پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران پر جوہری ہتھیار بنانے کے جھوٹے الزامات خطے میں امریکا کی شرانگیز پالیسی کا حصہ ہیں جبکہ امریکا کا اسرائیل سے سیکورٹی معاہدہ امریکی منافقت اور دھوکے کی عظیم علامت ہے کیونکہ امریکا نے خطے میں سب سے زیادہ ایٹمی ہتھیار رکھنے والی صیہونی حکومت کی طرف سے تو اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔