مزید خبریں

پاک افغان تجارت کے فروغ کیلیے پاکستانی وفد آج کابل روانہ ہوگا

اسلام آباد (صبا ح نیوز) پاک افغان تجارت کے فروغ کیلیے پاکستانی وفد سیکرٹری تجارت کی سربراہی میں 2 روز دورے پر آج کابل روانہ ہوگا۔ وزارت تجارت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزارت تجارت، ایف بی آر، این ایل سی، داخلہ اور وزارت بجلی کے افسران وفد میں شریک ہوں گے۔ دورے میں دوطرفہ تجارت، ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ کو سہولیات پر بات چیت ہوگی، پاک افغان سرحد پر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے امور بھی زیر غور آئیں گے، مذاکرات میں تاجروں کو دوطرفہ اور ٹرانزٹ ٹریڈ میں درپیش مسائل پر بھی بات چیت ہوگی۔