مزید خبریں

۔24جولائی ترازو کی فتح کا دن ہوگا، قاری انوار الٰہی

کراچی(نمائندہ جسارت)یونین کونسل نظام مصطفی کالونی لانڈھی ٹائون یوسی 9کے چیئرمین کے امیدوار قاری انوار الٰہی اور وائس چیئرمین کے امیدوار سید سجاد احمد نے کورنگی سی ایریا ،ڈی ایریا، 51B ، 51D ، نظام مصطفی کالونی میں مختلف برادریوں سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کو اپنے دوست اور دشمن کی تمیز ہوگئی ہے ۔24جولائی ترازو کی فتح کا دن ہوگا ۔کراچی کے ٹیکسوں پر پورا ملک چلتا ہے لیکن کراچی کے لیے کسی کے پاس کوئی وسائل نہیں ہے۔جماعت اسلامی ہی لوگوں کے بنیادی مسائل حل کر سکتی ہے ۔عوام ترازو کو ووٹ دے کر دیانت دار قیادت کو منتخب کریں اور کراچی کے بنیادی مسائل حل کرائے ۔جماعت اسلامی ہی کراچی کے مسائل حل کر سکتی ہے ۔پیپلز پارٹی،ایم کیو ایم اور تحریک انصاف نے تمام تر اختیارات ہونے کے باوجود کراچی کو تباہ وبرباد کیا ہے اور ان نااہل لوگوں کی وجہ سے مون سون کی بارشوں میں کراچی ڈوب گیا ہے ۔