مزید خبریں

شیخ رشید انتہائی لالچی، آڈیو لیک کا کریڈٹ میڈیا کو جاتا ہے ، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں کل3140 پولنگ اسٹیشنوں میں سے14 میں معمولی جھگڑے ہوئے مگر پنجاب پولیس نیوٹرل رہی۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ نتائج فارم44 کے ذریعے جاری کیے جائیں جن پر متعلقہ افسران کے دستخط ہوتے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی پولنگ اسٹیشن کے اندر سے الیکشن کمیشن کے انتظامات سمیت دیگر امور کے بارے میں کوئی شکایت نہیں آئی‘ شہباز گل کے ساتھ موجود ایک نجی کمپنی کے اہلکار کو ایف سی جیسی یونیفارم پہنائی گئی‘سیکورٹی کمپنیاں ریٹائرڈ اہلکار بھرتی کرتی ہیں، ایف سی کے ریٹائرڈ اہلکار کو ساتھ رکھنا مناسب نہیں، اس معاملے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی جائیں گی ۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ انتظامیہ کے ساتھ شہباز گل کے رویہ نامناسب ہے، اس نے زبردستی گرفتاری دی ہے۔انہوں نے کہا کہ جلیل شرقپوری اچھا انسان نہیں ہے، جلیل شرقپوری نے پیسے لیے ہوں گے‘ اس میں کوئی بعید نہیں ہے‘ گل زمان پرویز الٰہی کا فرنٹ مین ہے‘ شیخ رشید کی آڈیو میں موجود گل زمان کو سب جانتے ہیں۔