مزید خبریں

آواز میری ہی ہے، شیخ رشید نے شرقپوری کی پمینٹ سے متعلق آڈیو کی تصدیق کردی

لاہور/ اسلام آباد (صباح نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل شرقپوری سے متعلق مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی‘شیخ رشید نے شرقپوری کی پیمنٹ سے متعلق آڈیو کی تصدیق کردی اور کہا کہ میں نے کچھ از راہِ مذاق بات کی ہیں لیکن ساری قوم دیکھ لے حکومت فون ٹیپ کرنے سے باز نہیں آئی۔آڈیو لیک میں مبینہ طور پر شیخ رشید، چودھری گل زمان نامی شخص سے رقم کی ادائیگی سے متعلق بات کر رہے ہیں‘ وہ کہہ رہے ہیں کہ پھر شرقپوری کو بھی آپ نے پیمنٹ دے دی ہے۔گل زمان نے کہا کہ یہ ٹیلی فون ہے‘ خدا کے بندے، صورت حال دیکھنا، بیڑا پار ہوگاان شا اللہ۔ دوسری طرف رکن صوبائی اسمبلی کی حیثیت سے استعفا دینے والے جلیل شرقپوری نے کہا ہے کہ شیخ رشید نے بھی کسی کے کہنے پر آڈیو ریکارڈ کرائی اور یہ عمران خان کا دشمن ہے‘ میری شیخ رشید سے کوئی جان پہچان نہیں۔ اس حوالے سے ایک بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ میرے نام سے جو مبینہ آڈیو آئی ہے یہ اجرتی قاتل رانا ثنا اللہ نے جاری کی ہے‘ جلیل احمد شرقپوری ایک عظیم، شریف اور دیانتدار شخص ہیں‘ان کی عزت پر کسی قسم کا کوئی دھبہ نہیں ہے۔

.