مزید خبریں

ن لیگ کا کہیں وجود نہیں، ضمنی الیکشن بیرونی سازش کیخلاف تھا، حماد اظہر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ الیکشن ن لیگ کے خلاف نہیں بلکہ بیرونی سازش اور الیکشن کمیشن کیخلاف تھا، ن لیگ کا تو کہیں وجود ہی نہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ آج اراکین صوبائی اسمبلی حکومت کو چھوڑ کر اپوزیشن کی طرف آ رہے ہیں۔ علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی کے 20 ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے موقع پر پارٹی کارکنوں سے خطاب میں حماد اظہر نے کہا کہ عنقریب پاکستان بدلنے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں حتمی نتائج تک ہمارے پولنگ ایجنٹ بیٹھے رہیں،پنجاب میں حمزہ شہباز کی جعلی حکومت اب ختم ہوچکی ہے۔ سابق وفاقی نے مزید کہا کہ ہمارے لوگوں کو انہوں نے پنجاب میں داخل نہیں ہونے دیا، شہباز گل بھی اس وقت حراست میں ہیں۔علاوہ ازیںتحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ن لیگ کی وکٹیں گرنا شروع ہو گئی ہیں، مزید 4 سے 5 استعفے آرہے ہیں۔لاہور کے حلقے پی پی 168 کا کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اْن کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں پولنگ کا عمل پرامن طریقے سے جاری رہے گا۔