مزید خبریں

مولانا غیاث الدین کی پرویز الٰہی کی حمایت کی تردید

 

اسلام آباد(صباح نیوز)ن لیگ نارووال سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی مولانا غیاث الدین نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی حمایت کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری اب بھی ن لیگ سے وابستگی ہے،مجھ سے متعلق چلنے والی خبر غلط ہے۔ان خیالات کااظہار مولانا غیاث الدین نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ کسی سے ملاقات نہیں کی،اس حوالے سے چلنے والی خبریں بالکل بے بنیاد ہیں۔ نہ استعفے کا سوچا ہے اور نہ استعفا دوں گا۔