مزید خبریں

ن لیگی کارکنوں نے شاہ محمود قریشی کوپولنگ سٹیشن میں داخل ہونے سے روک دیا

 

لاہور(صباح نیوز) مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے سابق وزیر خارجہ اور تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بستی ڈوگراں کے پولنگ سٹیشن میں داخل ہونے سے روک دیا۔ شاہ محمود قریشی کی پولنگ اسٹیشن بستی ڈوگراں آمد پرلیگی کارکنوں نے شاہ محمود قریشی کا گھیرائو کر لیا اور پولنگ اسٹیشن میں داخلے سے روک دیا۔ فوری طور پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پی پی 217میں پولنگ اسٹیشن پر زبر دستی ووٹ ڈلوانے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر نے پریذائیڈنگ آفیسر سے پوچھ گچھ کی۔ ریٹرننگ آفیسر نے پولنگ اسٹیشن پر موجود ووٹرز سے بھی استفسار کیا۔ پریذائیڈنگ افسر اور ووٹرز نے زبردستی ووٹ ڈلوانے کے الزام کی نفی کی۔ ریٹرننگ آفیسر نے شاہ محمود قریشی سے بھی بات چیت کی۔ شاہ محمود قریشی نے پولنگ کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔