مزید خبریں

بیرسٹر سلطان محمود کا جاپان کے سابق وزیر اعظم کی وفات پر اظہار تعزیت

اسلام آباد(صباح نیوز)صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے اسلام آباد میں جاپان کے سفارتخانے کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر نے جاپان کے سابق وزیر اعظم ابے شنزوکی ناگہانی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے تعزیتی کتاب میں جاپان کے سابق وزیر اعظم کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے لکھا کہ وہ ایک طویل عرصے تک جاپان کے وزیراعظم رہے،ان کی اپنے ملک و قوم کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں، ان کی عالمی امن کے لیے کاوشیں قابل ستائش اور قابل تقلید ہیں۔ ان کی وفات سے جاپان ایک بڑے لیڈر سے محروم ہو گیا۔