کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ عطا مری نے الزام عاید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے تینوں صوبوں کے عوام کا پیسہ چوری کرکے پنجاب میں انتخابی مہم چلائی، شازیہ مری کا کہنا تھا کہ بیساکھیاں نکالنے کے بعد عمران خان کی سیاست ختم ہوچکی ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کے موقع پر پی ٹی آئی نے شر اور فساد پیدا کرنے کی کوشش کی ہے جبکہ پی ٹی آئی گالی گلوچ، جعل سازی اور غلط بیانی کی علامت بن چکی ہے۔