مزید خبریں

چھوٹے تاجروں پر 6 ہزار روپے ماہانہ اضافی ٹیکس ظلم ہے ‘ محمود حامد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد نے وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ریٹیلرز پر6 ہزار روپے ماہانہ سیلز ٹیکس عائد کرنے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اسے سرکاری ڈاکا قرار دیا ہے،وہ اسمال ٹریڈرز سیکریٹریٹ میں تاجروں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔اجلاس سے سینئر نائب صدر سید لیاقت علی جاوید حاجی عبداللہ سید نوید احمد عثمان شریف سلیم ملک بابر خان بنگش اور دیگر نے خطاب کیا ۔محمود حامد نے کہا کہ بارہ جماعتی ساجھے کی حکومت نے پہلے ہی پیٹرول ڈیزل بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرکے تجارت اور معیشت کو تباہ کردیا ہے خوردنی تیل آٹے دال کی قیمتوں نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں اب فکس ٹیکس کا جھانسہ دے کر چھوٹے تاجروں پر چھہ ہزار روپے مہینہ اضافی ٹیکس ظلم کی انتہا ہے جسے تاجر کسی صورت قبول نہیں کریں انہوں نے کہا کہ تاجر پہلے ہی بارہ قسم کے ٹیکس ادا کرتے ہیں اور بجلی کے بل میں بھی سیل ٹیکس کی ادائیگی شامل ہیں پھر اس پر اضافی سیلزٹیکس لگانا کہاں کا انصاف ہے اسمال ٹریڈرز کے صدر نے کہا کہ حکومت کا یہ ظالمانہ فیصلہ معیشت کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے تاجر اس کے خلاف بھرپور تحریک چلائیں گے اور ان شا اللہ 19 جولائی کو تاجروں کے مشترکہ نمائندہ اجلاس میں آئندہ کے احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔