مزید خبریں

پی ٹی آئی شیو سینا بننے کی کوشش کر رہی ہے، شرجیل میمن

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پنجاب میں ضمنی انتخابات کے بعد میڈیا میں ایسا لگ رہا ہے پی ٹی آئی شیو سینا بننے کی کوشش کر رہی ہے، لگتا ہے عمران خان پاکستان کے بال ٹھاکرے بننے جا رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نیپنجاب میں ضمنی انتخابات کی صورتحال پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کا مقصد ملک میں انتشار اور بدامنی پھیلانا ہے۔ عمران خان عدم اعتماد کے ذریعے اپنی قانونی برطرفی کا بدلہ لینا چاہتے ہیں اور اپنے مقاصد کے حصول کے لیے اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن پاکستان کو بدنام کرنا چاہتے ہیں۔