مزید خبریں

مزید بارش کے پیش نظر تیاری مکمل کی جائے، وزیراعلیٰ بلوچستان

 

کوئٹہ (صباح نیوز) وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ مزید بارش کی پیشگوئی کے تناظر میں صورتحال سے نمٹنے کی تیاری مکمل کی جائے، متاثرین کی امداد و بحالی کیلیے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں، کوئی متاثرہ خاندان امداد سے محروم نہ رہے۔ یہ باتیں انہوں نے مشیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیا لانگو کو ہدایت دیتے ہوئے کہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان سے مشیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیا لانگو نے ملاقات کی۔ ملاقات میں حالیہ بارشوں کی صورتحال اور امداد و بحالی کی کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے مشیر داخلہ و پی ڈی ایم اے کو مزید ہدایت دی کہ پی ڈی ایم اے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے درمیان مربوط روابط قائم کیے جائیں، حالیہ بارشوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر چیک اینڈ بیلنس رکھنے کی ضرورت ہے۔