مزید خبریں

پنجاب بھر میں ہمارے ووٹر کو ووٹ نہیں ڈالنے دیا گیا، ٹی ایل پی

 

لاہور (آن لائن) تحریک لبیک پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے ریکارڈ توڑے گئے، لاہور سمیت پورے پنجاب میں ہمارے ووٹرز کو ووٹ کاسٹ نہیں کرنے دیا گیا، لاہور کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر بیلٹ باکس تبدیل اور اوپن کیے گئے، الیکشن کمیشن کا اپنا عملہ دھاندلی میں ملوث رہا، خواتین پولنگ ایجنٹ سے الیکشن کے نتائج سے پہلے ہی فارم 45 پر دستخط کروائے گئے، الیکشن کمیشن دھاندلی کا نوٹس لے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے ضمنی انتخابات میں اثر انداز ہونے کیلیے ہر حربہ استعمال کیا، جہاں سے دھاندلی کی پلاننگ اور ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں ان کو واضح کہتے ہیں کہ اس کے نتائج بھیانک ہوں گے، آر او کا الیکشن کسی صورت قبول نہیں کریں گے، دھاندلی کے ثبوت واضح اور وڈیو کی صورت میں موجود ہیں، کہیں پولیس اور کہیں الیکشن کمیشن کا اپنا عملہ پری پول دھاندلی میں کردار ادا کرتا رہا۔ صاف شفاف اور منصفانہ انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمے داری تھی جس میں و ہ ناکام ہو گیا ہے۔