مزید خبریں

عمران خان کے بیانیہ کے دفاع کیلیے انتخاب لڑا‘ زین قریشی

ملتان(صباح نیوز)تحریک انصاف کے رہنما اور شاہ محمد قریشی کے بیٹے زین قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیانیہ کے دفاع کیلئے انتخاب لڑا،ٹرن آوٹ بہت زیادہ رہا ، وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی،ہر کسی کا دل کرتا ہے کہ ترقی کریں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پنجاب کی 20 صوبائی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں ملتان سے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے میدان مار لیاہے، غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار زین قریشی کامیاب ہوگئے ہیں۔ زین قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیانیہ کے دفاع کیلئے الیکشن لڑا، مجھے اکثر لوگوں نے کہا تھا الیکشن مت لڑو،یہ الیکشن اب ملک کا فیصلہ کرے گا۔ زین قریشی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی،ہر کسی کا دل کرتا ہے کہ ترقی کریں۔ان کا کہنا تھا کہ میں یوسف رضا گیلانی کو ہرا کر ایم این اے بنا تھا، اس بار ٹرن آوٹ بہت زیادہ رہا ہے،اس الیکشن میں خواتین اور نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ میرا مونس الٰہی اور پرویز الٰہی کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔