مزید خبریں

مولانا سردار ولی کی شہادت پراہلحدیث مساجد میں غائبانہ نمازِجنازہ ادا کی گئی،مجلس علماء

کراچی (پ ر) جماعت غربااہلحدیث پاکستان و جامعہ ستاریہ الاسلامیہ کی مجلسِ علماء کی اپیل پر ملک بھر کی اہلحدیث مساجد میں ممتاز عالم دین مولانا سردار ولی شہید کی غائبانہ نمازِجنازہ ادا کی گئی۔ مجلسِ علما سے امیر جماعت غربااہلحدیث پاکستان ورئیس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ مولانا عبدالرحمن سلفی نے کہا ہے ہمیں دکھ کے ساتھ کہنا پڑ رہاہے کہ افغانستان میں اسلامی حکومت کے قیام کے بعد سے مسلسل کئی اہلحدیث علماء کو شہید کیا جا چکا ہے جس سے اہلحدیث مکتبہ فکر میں تشویش ہے کہ اس طرح کے المناک واقعات کے بعد کسی ایک قاتل کو سزا تو دور کی بات ہے گرفتاری تک عمل میں نہیں آئی۔