مزید خبریں

بارش نے حکومت کی کارکردگی کو بے نقا ب کردیا،عمران علی شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی و نائب صدر پی ٹی آئی کراچی ڈاکٹر عمران علی شاہ نے کہا ہے کہ حالیہ بارش سے کراچی میں ہونے والی تباہ کاریوں نے صوبائی حکومت کی کارکردگی کو بے نقاب کردیا ہے، روشنیوں کا شہرآج کھنڈر بن چکا ہے جبکہ ان کی اتحادی جماعت بھی آج اپنے ووٹروں سے منہ چھپاتی پھر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ناظم آباد میں رابطہ مہم کے موقع پر کارکنوں سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر مجاہد کالونی اور رضویہ سوسائٹی میں انتخابی دفتر کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی، صدر پی ٹی آئی ناظم آباد ٹاؤن شیر افگن اور سینئر نائب صدر جابر خانزادہ بھی موجود تھے۔ڈاکٹر عمران علی شاہ نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور ان کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کو بلدیاتی انتخابات میں عبرتناک شکست ہوگی، اس وقت پوری قوم سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ 17 جولائی کے بعد ملک میں سیاسی صورتحال بالکل تبدیل ہوجائے گی، آنے والا وقت ایک مرتبہ پھر پی ٹی آئی کا ہوگا۔